اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ سوات پاٹین بانڈہ مٹلتان میں ایک مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق سوات میں پاٹین بانڈہ مٹلتان میں مکان پرپہاڑی تودہ گرگیا، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں میں ماں اوراس کے 4 بچے بھی شامل ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھرکا سربراہ شدید زخمی ہے جسے قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
/129
11 جولائی 2019 - 07:05
News ID: 960050
پاکستان کے علاقہ سوات پاٹین بانڈہ مٹلتان میں ایک مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔